ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کالا دھن والے لوگ پریشان ہیں،ملائم مایاوتی اورکجریوال کوپریشانی کیوں

کالا دھن والے لوگ پریشان ہیں،ملائم مایاوتی اورکجریوال کوپریشانی کیوں

Fri, 11 Nov 2016 19:29:13  SO Admin   S.O. News Service

ملحقہ اسمبلی ا لیکشن سے نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلہ کاکوئی لینادینانہیں/امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کونشانہ بناتے ہوئے صفائی دی

نئی دہلی، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بڑے نوٹوں کوروکنے کے مودی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرنے پرکانگریس، ایس پی، بی ایس پی، آپ جیسے اپوزیشن جماعتوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے آج کہاکہ مرکز کے اقدامات پر تنقید کرنے سے ان اپوزیشن جماعتوں کو بے نقاب ہو گیا ہے اور ان کا اصلی چہرہ سامنے آ گیاہے۔اس سے خاص طور پر کالا دھن اور جعلی نوٹوں سے وابستہ لوگ زیادہ پریشان ہیں۔شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس قدم سے کچھ سیاسی جماعتیں بھی غریب ہو گئی ہیں۔مقابلے سے چٹکی لیتے ہوئے بی جے پی صدرنے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ کانگریس، ایس پی، بی ایس پی اور آپ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہیں اتنی تکلیف کیوں ہے۔ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اس قدم سے کالا دھن، فرضی نوٹ، حوالہ اور الکوحل منشیات سے منسلک ڈیلروں کو پریشانی ہوئی ہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ ملائم سنگھ،مایاوتی،اروندکیجریوال جیسے لیڈر ایسے لوگوں کے سر میں سر کیوں ملا رہے ہیں۔شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے اس اقدام سے ملحقہ اسمبلی انتخابات کا کوئی لینادینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا رد عمل کو دیکھیں تو بی جے پی کو اس سے سیاسی فائدہ ملے گا۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شاہ نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر نشانہ باندھا جو ریاست میں اس کی مقابل ہے، اسی طرح آپ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو پنجاب میں بی جے پی کو چیلنج دے رہی ہے۔شاہ نے اگرچہ ترنمول کانگریس صدر ممتا بنرجی کااس بارے میں ذکر نہیں کیا جنہوں نے اس اقدام کو لے کر مرکزی حکومت پر سب سے پہلے نشانہ باندھاتھا۔


Share: